تاریخ شائع کریں2021 17 May گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 504351

اسماعیل ھنیہ کا ملائیشین وزیراعظم ٹیلیفون پر رابطہ

ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کا ملائیشین وزیراعظم ٹیلیفون پر رابطہ
 وزیر اعظم محی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی جنگی صورت حال میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری اور بیت المقدس کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین  کواسرائیلی ریاست کی  بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، باب العامود میں فلسطینیوں پر تشدد، مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں، مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں یہودیوں کے دھاووں اور غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے نہتے شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محیی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdchmknmz23nvxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ