تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 17:07
خبر کا کوڈ : 495384

پاکستان میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، 37 ہزار 998 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 579 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی
پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، 37 ہزار 998 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 579 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 128 اموات ہوئیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی، جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 164، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 51 کیسز، خیبرپختونخوا 73 ہزار 258، بلوچستان میں 19 ہزار 97 کیس، اسلام آباد 45 ہزار 78، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdcc4pq002bqo18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ