تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 18:11
خبر کا کوڈ : 495036

صیہونی حکومت کے لیے امارات کے پہلے ایلچی یروشلم پہنچ گئے

غاصب صیہونی حکومت کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے اور ایک تقریب میں صدر ریون کو اپنی اسناد پیش کیں
غاصب صیہونی حکومت کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے اور ایک تقریب میں صدر ریون کو اپنی اسناد پیش کیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں۔ محمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے۔

غاصب صیہونی حکومت پہنچنے پر اماراتی ایلچی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور  صیہونی وزیر خارجہ جابے اشکیناز نے بھی محمد الخاجہ سے خصوصی ملاقات میں یو اے ای کے پہلے سفارت خانے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں اماراتی ایلچی نے ایک تقریب میں اپنی اسناد صیہونی صدر ریوین رولین کو پیش کیں، دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ سفارت خانے کے قیام کے بعد پہلے باضابطہ سفیر بھی محمد الخاجہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ گزشتہ برس 15 ستمبرکو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9t3ak9yz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ