تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 494050

افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے
افغانستان کے صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلح چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsabagrhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ