عراق سے خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
شیئرینگ :
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔
عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز سے وطن واپس آنے والے بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بریگیڈ 401 کے فوجیوں نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔