روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی 14 افراد لقمہ اجل بن گئے
روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک
تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے
شیئرینگ :
روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آبدوز گہرے سمندر میں ماحولیات کے مطالعے اور تحقیق کے لیے روسی بحریہ کے زیر نگرانی تحقیقی کام پرتھی کہ حادثے کا شکارہوگئی۔