کراچی میں القائدہ کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ساتھیوں سمیت ہلاک
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
شیئرینگ :
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
کراچی سائٹ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہر چند کہ پولیس نےمقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ان کا تعلق کس دہشتگرد گروہ سے ہے تاہم کراچی میں طالبان، کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرگرم ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بریگیڈ 401 کے فوجیوں نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔