تاریخ شائع کریں2019 5 June گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 423419

سعودی اتحاد نے یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سکریٹری جنرل نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو آج سنگین اور بڑے خطرات کا سامنا ہے
سعودی اتحاد نے یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سکریٹری جنرل نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو آج سنگین اور بڑے خطرات کا سامنا ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران یمن کے عوام کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے، کہا ہے کہ یمنی عوام دشمنوں کے فوجی سیاسی اور اقتصادی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-
یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام کی صدائے مظلومیت دنیا والوں تک پہنچا کر دشمنوں کے شیطانی مقاصد اور ظالمانہ عزائم کا پردہ چاک کیا جانا چاہئے-
سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہیں-
جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار بےگناہ یمنی شہری مارے گئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں-
سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اور امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں-
https://taghribnews.com/vdccs1q0o2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ