بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال بتائی جاتی ہیں/ جرم کا ارتکاب مکہ کے الملاوی محلہ میں کیا
سعودی عرب کے اخبار سبق نے لکھا ہے کہ ایک سعودی شہری نے چاقو سے اپنی تین معصوم بچیوں کے سر کاٹ کر انھیں قتل کردیا ہے بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال بتائی جاتی ہیں
شیئرینگ :
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے ایک محلہ میں ایک سعودی شہری نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے ایک محلہ میں ایک سعودی شہری نے ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنی تین معصوم بیٹیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔
سعودی عرب کے اخبار سبق نے لکھا ہے کہ ایک سعودی شہری نے چاقو سے اپنی تین معصوم بچیوں کے سر کاٹ کر انھیں قتل کردیا ہے بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال بتائی جاتی ہیں۔
سعودی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہری نے اس جرم کا ارتکاب مکہ کے الملاوی محلہ میں انجام دیا۔ بچیوں کی ماں گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے محلہ والوں کو اس ہولناک خبر سے آگاہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے گامبیا کے دارالحکومت میں اوآئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،سعودی ...