صہیونیوں نے شیخ صلاح پر قرآن کی وہ آیات کی تلاوت کا الزام لگایا ہے
اسرائیلی پولیس نے ان پر قرآن کی ایسی آیات کی تدریس کا الزام لگایا ہے کہ جو ان کے مطابق صیہونیوں کو مشتعل کرنے کا سبب بنی ہیں
شیئرینگ :
غاصب صیہونی حکومت نے منگل کے دن سے حراست میں لئے گئے فلسطین کے اسلامی تنظیم کے صدر شیخ صلاح کی قید میں جمعرات تک کا اضافہ کر دیا ہے۔
تقرہب خبر رساں ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے منگل کے دن سے حراست میں لئے گئے فلسطین کے اسلامی تنظیم کے صدر شیخ صلاح کی قید میں جمعرات تک کا اضافہ کر دیا ہے لیکن جو نکتہ قابل غور ہے وہ یہ کہ صہیونیوں نے شیخ صلاح پر قرآن کی وہ آیات کی تلاوت کا الزام لگایا ہے جو ان کے مطابق صیہونیوں کو مشتعل کرنے کا سبب بنی ہیں۔
شیخ رائد صلاح کے جو صہیونیوں کی قید میں ہیں انھوں نے اپنی حراست کو فلسطین کے خلاف ناجائز تصرف شمار کیا ہے، جبکہ اسرائیلی پولیس نے ان پر قرآن کی ایسی آیات کی تدریس کا الزام لگایا ہے کہ جو ان کے مطابق صیہونیوں کو مشتعل کرنے کا سبب بنی ہیں۔
صہیونیوں نے ان کے جرم کے طور پر ایک آیت کا ذکر کیا ہے کہ جس کی تدریس کی جارہی تھی اور وہ آیت،ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله أمواتا بل أحیاء عند ربهم یرزقون" جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہو جائیں انہیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔