تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے درجنوں صہیونی شر پسندآباد کاروں نے نابلس شہر میں واقع یوسف علیہ السلام کے مقبرہ پر دھاوا بول کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
درآمد کی جانے والی ویکسین میں فائزر، جانسن اور جانسن اور ماڈرنا شامل ہیں۔بھارت کے اس اقدام سے مقامی سطح پر ویکسین کے حفاظتی ٹرائل نہیں کیے جاسکیں گے جو منظوری سے قبل کیے جاتے ہیں۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں بیس سالہ سیاہ فام نوجوان دانتہ رائٹ کے قتل کے خلاف مسلسل تین راتوں سے مینیاپولیس کے نواحی علاقے" بروکلین سینٹر " پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے احتاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس فضیلت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ قرآن کو اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا ہے اور قرآن کا آغاز بھی ہدایت قرآنی سے ہی ہوا ہے۔
شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف اس دہشتگردانہ جنگ کے اہداف ایسے تخریبی منصوبوں اور خبیث سازشوں پرعمل کرنا ہے جس کے ذریعے علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی مستحکم ہو اور علاقے کے ذخائر اور وسائل پر اسرائیل کا تسلط قائم ہوجائے۔
کاھدنگ پولیس اسٹیشن میں آٹھ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تھے جن میں سے ایک طالبان کا جاسوس تھا جس نے کسی طرح کی جھڑپ و مزاحمت کے بغیر تمام سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے ہتھیاروں کو طالبان کے حوالے کرا دیا ۔
سابق فلسطینی وزیر برائے فلسطینی اسیر وصفی قبھا کی والدہ گذشتہ روز اپنے آبائی گاؤں برطعہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، والدہ کے انتقال کی خبر سن کر وصفی قبھا جو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں رہائش پزیر ہیں۔
صدر حسن روحانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بحران یمن سمیت علاقے کے تمام بحرانوں اور مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقے کے لئے صیہونی حکومت کی موجودگی خطرناک ہے۔
امر اللہ (سے متعلق ہے) اور وہی بھیجنے والا(یا پہنچانے والا) ہے۔ ہم نے جس عقل کو استعمال کرنے کی درخواست کی ہے، وہ قرآن و سنت میں موجود عملی مثالوں کی روشنی میں ہی کی ہے۔
صہیونی ریاست میں فلسطینی قانون ساز انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی صہیونی دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کی بڑھتی شرح سے ووٹنگ کے عمل سے وابستہ سیکیورٹی انتشار کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے۔
اجلاس میں تحریک لبیک کی جانب سے ہونے والے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئر کرانے پر مبارکباد اور اس دوران شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تاہم منگل کی رات پولیس اور مظاہرین کے درمیان پھر جھڑپیں ہوئیں اور مظاہرین بڑی تعداد میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہو گئے جہاں رکاوٹوں کے پیچھے پولیس اہلکار کھڑے تھے اور ایک کنکریٹ کے بیریئر پر مظاہرین نے ’مرڈرپولیس‘ لکھا ہوا تھا۔
اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندہ دفتر نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں قید داعشیوں یا ان کے گھر والوں میں الجزائری باشندوں کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔