مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
بحرین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کیا جائے ۔
فلپائن فوج اور جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔ فلپائن فوج نے جنگجوؤن کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔
مقبوضہ فلسطینی میں اسرائیلی مظالم اور صیہونی آبادکاری کے منصوبوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے منظم گروہوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یمن کے مرکزی رہنما محمد عبدالسلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی اپیلوں میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی ہے ۔
امریکہ ایران کی جانب سے یورینیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی کی حمایت نہیں کر سکتا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کی جانب سے یورینیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی مفید ثابت ہو گی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔
ایرانی وفد نے جوہری شعبے اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے متعلق متن تیار کرلیا ہے اور اسے تمام فریقوں کو پیش کر دیا ہے اور وہی متن مذاکرات اور کسی حتمی سمجھوتے پر پہنچنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی رکھنے والے انڈیا میں پچھلے دو روز سے دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوڈانی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا تاہم خرطوم میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کی بات اس لئے بھی زیادہ کی جاتی ہے کہ ایک ایسی ناجائز ریاست جس کا وجود ہی غاصبانہ ہے اور اپنے قیام کے روز اول سے ہی نہ صرف فلسطین کے عوام کا قتل عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔
جیسی کرنی ویسی بھرنی، ہم امریکی اقدام کا جواب اسی انداز میں دیں گے اور 10 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محازآرائی کے راستے سے اجتناب کرے
مغربی دنیا نے" ہولوکاسٹ" کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی عائد کررکھی ہے، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت (ص) کرنے والوں کے لیے یہی معیاراپنائیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کے مذاکراتی وفد کے سربراہوں نے بھی ویانا میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اورمذاکراتی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کرکے صلاح و مشورہ کیا تھا۔
یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیعہ شخصیات کی خدمات کا مختصر تذکرہ کیا جا رہا ہے، جو کہ نہ صرف تاریخِ ہندوستان بلکہ تاریخِ عالم میں نامور ہوئیں۔ تاریخ کے ان سنہرے اوراق سے چند اقتباسات پیش خدمت ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے کے دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
تخت روانچی نے کہا کہ مہلک ہتھیار اب سب سے زیادہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہتھیار ہیں اور ان کی پیداوار اور استعمال پر پابندی ہے اور ان غیر انسانی ہتھیاروں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راہ حل ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا ہے۔
جاپانی وزراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط تر بنانا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے تائیوان میں چینی کارروائیوں اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔