وزیراعظم مصطفی کاظمی دوغلی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور عراق سے امریکی قابضین کی واپسی کے لئے قوم کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران کے خلاف آئی اے ای اے کی جانب سے اگر کوئی قرارداد پاس کی گئی تو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا
امریکی ایوان نمائندگان کی اینٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ کی اشاعت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی صدر کو موجودہ سعودی ولی عہد بن سلمان سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مرکزی دفتر اور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کسی وفاق یا بورڈ کیخلاف نہیں، بلکہ ہم دینی مدارس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عصری و دینی علوم کو یکجا کرنے کا مشن لے کر نکلے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام و عراق کی سرحد پر حالیہ امریکی حملے اور جارحیت کے جواب میں مزاحمتی قوتوں کی انتقامی کارروائی سے خائف ہو کر امریکی فوجی مکمل طور پر چوکس ہو گئے ہیں
علی شمخانی نے عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل ضروری ہے
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کیو مو تون نے اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے اپیل کی کہ فوج کے غیر قانونی اقدام کیخلاف کسی بھی طرح کے وسائل کا استعمال کیا جائے گا