تاریخ شائع کریں2024 26 April گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 633183

افریقہ کے بارے میں مغرب کا نظریہ مفاد پرستانہ ہے

 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور براعظم افریقی کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ باہمی روابط کے استحکام کی جانب پہلا قدم ہے۔
افریقہ کے بارے میں مغرب کا نظریہ مفاد پرستانہ ہے
صدر سید ابراہیم رئيسی نے کہا ہے کہ ایران اور افریقی ممالک باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔

ایران - افریقہ دوسرے بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران نے کہا کہ پورے افریقی براعظم اور افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسی کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور براعظم افریقی کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ باہمی روابط کے استحکام کی جانب پہلا قدم ہے۔

صدر نے کہا کہ یہ اجلاس ایران اور افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افریقہ کے بارے میں مغرب کا نظریہ مفاد پرستانہ ہے اور وہ افریقہ کو اپنے مفادات کی حدتک چاہتے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ افریقہ کے بارے میں ہمارے اور مغرب کے نظریات میں یہی بنیادی فرق ہے کہ وہ افریقہ صرف اپنے لیے چاہتے ہیں اور ہم افریقہ کو افریقہ کے لیے چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjs09syt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ