تاریخ شائع کریں2024 20 April گھنٹہ 13:13
خبر کا کوڈ : 632434

عراقی رکن پارلیمان کا سلامتی کونسل میں امریکا کی شکایت کا مطالبہ

امریکا نے صوبہ بابل میں عراق کی مسلح افواج میں شامل الحشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر ایسی حالت میں حملہ کیا ہے کہ  عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع کی سربراہی میں عراق کا ایک سرکاری وفد واشنگٹن میں موجود تھا۔
عراقی رکن پارلیمان کا سلامتی کونسل میں امریکا کی شکایت کا مطالبہ
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے اڈے پر حملےکے بعد الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے ایک عراقی رکن پارلیمان نے سلامتی کونسل میں امریکا کی شکایت کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے  الفتح اتحاد کے رکن پارلیمان علا الناشی نے المعلومہ نیوز سائٹ سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا نے صوبہ بابل میں عراق کی مسلح افواج میں شامل الحشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر ایسی حالت میں حملہ کیا ہے کہ  عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع کی سربراہی میں عراق کا ایک سرکاری وفد واشنگٹن میں موجود تھا۔

 انھوں نے کہا کہ  امریکا کا یہ حملہ اس کی ذلالت اور غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

 الناشی نے  حکومت عراق سے جس کا ایک وفد واشنگٹن میں موجود ہے، مطالبہ کیا کہ عراق کے وقار کا تحفظ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں امریکا کے خلاف شکایت کرے۔  

یاد رہے کہ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرکے صوبہ بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے  میں دھماکے کی خبر دی تھی۔

  عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمالی صوبے بابل کے المشروع  نامی علاقے میں اس کے کالسو فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کے العہد چینل نے اپنے رپورٹر  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  کالسو اڈے میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد  14 ہوگئي  ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf5b0arhbfap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ