تاریخ شائع کریں2024 24 April گھنٹہ 11:44
خبر کا کوڈ : 632970

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گی

کراچی میں صدر ایران نے پہلے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد جامعہ کراچی میں ایک پر وقار تقریب میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گی
 کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے منگل 23 اپریل کی شام صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گی۔

کراچی میں صدر ایران نے پہلے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد جامعہ کراچی میں ایک پر وقار تقریب میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔

  اس تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرخالد عراقی نے  گورنر سندھ محمد کامران خان ٹسوری ، وزیر اعلی سندھ  سید مراد علی شاہ ، صوبائی اسمبلی کے بعض اراکین، صوبائی حکام ،جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اراکین نیز دیگر اہم علمی اور سیاسی شخصیات کی موجود گی میں صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئيسی کو ا‏عزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی ۔  

کراچی یونیورسٹی نے صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری فقہ اسلامی اور قانون کے  شعبے میں موصوف کی تعلیمات اور  علمی مدارج نیز عدلیہ میں گرانبہا خدمات پر تفویض کی ہے۔  

 جامعہ کراچی پاکستان کی سب سے قدیمی  اور معتبر ترین یونیورسٹی ہے جس میں بڑی تعداد میں ایرانی طلبا وطالبات بھی زیر تعلیم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgux93zak9wy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ