امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام نے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی رات نصف شب کے بعد 1 بجکر 48 منٹ سے 2 بجکر 27 منٹ تک پانچ حملہ آور ڈرون طیاروں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
حجت الاسلام شہریری نے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلباء کی بغاوت کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا: ان میں سے بہت سے مسلمان بھی نہیں ہیں لیکن وہ ظلم کے تصور کو سمجھتے ہیں۔ وہ اسلام یا مسلمانوں کا دفاع نہیں کرتے بلکہ مظلوموں کا دفاع کرتے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران 66 افراد شہید اور 138 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے نتن یاہو کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر سفید پرچم اٹھایا جو جھک جانے کے مترادف ہے اور رفح پر قبضہ کرنے کا فیصلہ منسوخ کیا تو تمھاری کابینہ گرجائے گی۔
اس صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ کے دوران اپنی میزائل توانائی باقی رکھی ہے اور اس وقت اس کی میزائلی طاقت حماس سے بھی زیادہ ہے اوراس کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ فلسطین کے بے گناہ شہداء کے خون کی برکت سے ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں اس قابل فخر طلبہ انقلابی تحریک نے فلسطین کاز کو امریکہ کے اندر نمبر ون ایشو بنا دیا ہے۔
صہیونی فوجی افسران کی جانب سے استعفوں کے سلسلے میں تازہ ترین خبر کے مطابق اشباح بریگیڈ کے سربراہ نے اچانک اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ یہ بریگیڈ اس وقت غزہ میں مصروف ہے۔ سربراہ کا استعفی اس کی کارکردگی پر برا اثر چھوڑے گا۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گيا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے صرف دو روز قبل موساد کے سربراہ کا خصوصی طیارہ ہفتے کی رات ریاض میں اترا تھا۔
جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے اندرونی منافقین کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کئی طرح کی سازشیں کی ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی کیا ہے، لیکن ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
القسام نے کہا ہے کہ صیہونی فوج کے دباؤ کی وجہ سے اب تک دسیوں صیہونی قیدی ہلاک ہو چکے ہيں اور باقی لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہودیوں کی عید منانے سے بھی محروم رہ گئے ہيں۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور طلباء کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرے ہورہے ہیں۔
پاکستان کے لاہور شہر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکاء نے غزہ اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور جرمن سفارت کار کو کانفرنس میں تقریر نہيں کرنے دی۔
سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے استنبول میں فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی جس میں 80 ممالک کے حکام اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 حملہ کیے ہیں جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ڈپٹی چیف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ حماس کو ہفتے کے روز سیز فائر پیشکش کا اسرائیلی حکام کی طرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔