پچھلے ہفتے، فلسطین کے حامی افراد نے آسٹریلیا کے اعلیٰ تعلیم کے بڑے اداروں میں سے ایک یونیورسٹی آف سڈنی میں کیمپ لگایا۔ یہ تحریکیں امریکی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج سے متاثر ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں سینکڑوں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انسانی زنجیر بنائی اور پولیس نے انہیں دبانے کے لیے صوتی بموں کا بھی استعمال کیا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موجودہ میکانزم کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے اسرائیلی رجیم کے خلاف کارروائی میں فضائی صلاحیت کا صرف 20 فیصد استعمال کرکے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی عسکری بالادستی کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
آج اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے عہدیداروں اور سیاسی کارکنوں کی ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں مقررین نے صیہونی جرائم کی مذمت کرنے والوں پر امریکی پولیس فورسز کی طرف سے تشدد کی مذمت کی۔
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملک کی جامعات میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1700 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔
28 پاکستانی شہری جو ایرانی پانیوں کے حدود میں غیر قانونی داخلے اور غیر قانونی ماہی گیری کے جرم میں ایرانی جیل میں بند ہیں، انکی سزا میں کمی کے ساتھ انکو رہا کردیا جائے گا۔
جمعرات کو ٹیلی فونک بات چیت میں، اسٹونین وزیر خارجہ مارگوش تاساکانہ اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
احمد عبدالہادی نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ مذاکرات کے اس سیشن کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل نے مثبت عندیہ دیا ہے لیکن ہم ابھی یہ مناسب نہیں سمجھتے کہ حتمی فیصلہ ہونے سے قبل کچھ کہیں۔
جو لوگ یا تو خود استعفیٰ دے کر چلے جائیں گے یا چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نیتن یاہو نے ابھی تک جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
صہیونی ٹی وی (کان) نے سعودی عرب کے شاہی خاندان سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر کوئی بھی فوجی حملہ سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے"تعلقات کو معمول پر لانے" کو ختم کر دے گا۔
اس امریکی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلومبرگ کو بتایا کہ سوشل نیٹ ورکس پر غزہ جنگ سے متعلق مواد شائع کرنے والے سعودی عرب کے شہریوں کی حراست میں تیزی آئی ہے۔
صدر گسٹاو پیٹرو نے اس حوالے سے کہا کہ کل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں گے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا: آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہم آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی کے دورہ ایران کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔