تاریخ شائع کریں2015 26 July گھنٹہ 14:15
خبر کا کوڈ : 199542

امریکا: فائرنگ کے واقعات

امریکا: فائرنگ کے واقعات
امریکا میں رواں سال کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک دو سو چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکا: فائرنگ کے واقعات
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکا میں اسلحہ رکھنے کے ایک مخالف گروہ نے اپنے ملک میں اسلحے کے استعمال سے ہلاک ہونے والوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس گروہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاست لوزیانا میں لافیئٹ شہر کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد رواں سال کے دوران امریکا میں اب تک فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو چار ہو چکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اٹھارہ واقعات اپریل کے مہینے میں، اکتالیس جون میں اور چونتیس واقعات جولائی کے مہینے میں رونما ہوئے۔ امریکا کی جنوبی ریاست لوزیانا میں لافیئٹ شہر کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کا واقعہ اس ریاست میں رواں سال کے دوران رونما ہونے والا اس قسم کا آٹھواں واقعہ تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ امریکا میں تشدد کے اس طرح کے واقعات میں کوئی کمی آئے گی۔
https://taghribnews.com/vdcjxhev8uqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ