تاریخ شائع کریں2015 26 July گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 199539

سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ حملے

سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ حملے
یمن پر وحشیانہ حملے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کا مقصد، اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے-
سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ حملے
سیاسی امور کے ماہر حسین البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کا مقصد اس ملک میں اپنے گذشتہ مہینوں کے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے- یمنی تجزیہ کار اور سیاسی امور کے ماہر حسین البخیتی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ سعودی عرب جنگ بندی کے زمانے میں زیادہ قتل عام کرتا ہے- گذشتہ چار مہینوں کے دوران دو بار جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس دوران سعودی فوجیوں نے اور زیادہ وحشیانہ قتل عام کیا ہے- حسین البخیتی نے کہا کہ سنیچر کے دن تمام ذرائع ابلاغ جنگ بندی کی بات کر رہے تھے اور اسی دن سعودی عرب کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام پر اپنی آنکھیں بھی بند کئے ہوئے تھے- اس تجزیہ نگار کے مطابق یمنی عوام کی نگاہ میں جنگ بندی کا مطلب مزید قتل عام، محاصرہ اور فضائی حملہ کرنا ہے- حسین البخیتی نے یمن میں ایندھن کی قلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے اور سعودی عرب یمن کی بنیادی تنصیبات پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے- یمنی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ یمن کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عالمی برادری صرف تماشائی بنی ہوئی ہے- انھوں نے کہا کہ عالمی برادری درحقیقت کچھ بھی نہیں کر رہی اور وہ یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خاموشی اختیار کر کے صرف سعودی عرب کی مدد کر رہی ہے-
https://taghribnews.com/vdcfm1dy1w6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ