تاریخ شائع کریں2015 26 July گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 199547

شام :دمشق میں دہشت گردی کے خلاف مہم

شام :دمشق میں دہشت گردی کے خلاف مہم
شام کے وزیر اطلاعات نے اس ملک کے حالات سے متعلق خبروں کی کوریج میں استقامت کرنے والے ممالک کے ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہا ہے-
شام :دمشق میں دہشت گردی کے خلاف مہم

شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے دمشق میں دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ذرائع ابلاغ کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ہفتے کے روز کہا کہ استقامت کرنے والے ممالک کے ذرائع ابلاغ، دشمن کے ذرائع ابلاغ کے مقابلے ڈٹ جانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اس کارزار میں اپنی برتری کو ثابت کر دیا- الزعبی نے کہا کہ شام کے ذرائع ابلاغ اور استقامت کے محاذ کو شروع میں دشمنوں کی بے انتہا سازشوں اور یلغار کا سامنا کرنا پڑا لیکن بہت جلد ہی وہ دشمن کے مقابلے میں میدان عمل میں اتر آئے اور ان کے پاس جو محدو وسائل تھے ان کے ذریعے انھوں نے بھرپور طریقے سے جنگ کی صورت حال کی صحیح رپورٹنگ کی - الزعبی نے استقامت کے ذرائع ابلاغ کی شفاف اور دیانت دارانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت جنگ کے میدانوں کی خبروں کی کوریج نے ان ذرائع ابلاغ کی افادیت کی سطح اس منزل تک پہنچا دی کہ بظاہر طاقتور دشمن کے ذرائع ابلاغ، استقامت کے ذرائع ابلاغ سے خوفزدہ ہو گئے- واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ذرائع ابلاغ کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جمعے اور ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔-
https://taghribnews.com/vdceeo8zfjh8oni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ