تاریخ شائع کریں2015 20 April گھنٹہ 01:57
خبر کا کوڈ : 189187

اسرائیل کی بقا کا امکان نہ ہونے کے برابر

صیہونی اخبار ہاآرتص کے مبصر آرییہ شاویت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کا امکان بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
صیہونی اخبار ہاآرتص کے مبصر آرییہ شاویت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کا امکان بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
اسرائیل کی بقا کا امکان نہ ہونے کے برابر
 
 
مبصر آرییہ شاویت نے اخبار ہاآرتص میں اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت پر عدم اعتماد کی بنا پر صیہونیوں کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے کے مقصد سے پاسپورٹ آفسوں میں لوگوں کے ہجوم نے تل ابیب کے حکام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دیگر ملکوں میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے کی کوشش، اسرائیل کی بقا کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔آرییہ شاویت کے مطابق اسرائیل کی بقا کو لاحق خطرے کی اصل وجہ، صیہونی حکومت کا فکری جمود اور صیہونی حکام کی اندھی پالیسیاں ہیں جو صیہونی حکومت کے زوال کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ شاویت نے لکھا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ نفرت بھی اسرائیل سے کی جارہی ہے اور یہ نفرت، اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ آرییہ شاویت کے مطابق اسرائیل کی ڈیپلومیسی کو مسلسل شکست ہورہی ہے اور دنیا کے یونیورسٹی حلقے اسرائیل کو بدی کا محور سمجھتے ہیں اور اس وقت یہودی طالبعلم، اسرائیلی یونیورسٹیوں کا بائیکاٹ کئے جانے کی تشہیر کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjn0f5yt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ