تاریخ شائع کریں2015 27 May گھنٹہ 18:50
خبر کا کوڈ : 193035

مغرب کی غیرقانونی مداخلت دہشت گردی میں فروغ کا سبب ہے۔

روسی صدر: بیرونی مداخلت ہی ملکوں میں دہشت گردی کے فروغ کا باعث ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے ان ملکوں میں جہاں داعش دہشت گرد سرگرم ہیں، مغرب کی غیر قانونی اور ناقابل قبول مداخلت کو دہشت گردی میں فروغ کا سبب قرار دیا ہے۔
مغرب کی غیرقانونی مداخلت دہشت گردی میں فروغ کا سبب ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے ان ملکوں میں جہاں داعش دہشت گرد سرگرم ہیں، مغرب کی غیر قانونی اور ناقابل قبول مداخلت کو دہشت گردی میں فروغ کا سبب قرار دیا ہے۔ اس موقف کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے   کے رکن ممالک کی سیکیورٹی کونسلوں کے سیکریٹریز کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جن ممالک میں داعش اس وقت سرگرم ہیں ان میں بیرونی مداخلت سے قبل تک دہشت گردی کا وجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد تب ابھر کر سامنے آئے جب کچھ بیرونی طاقتوں نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ان ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ پیوٹن نے شام اور عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت کے تلخ نتائج کے بارے میں کہا کہ اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کیسے حالات رونما ہور ہے ہیں۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ ایسی پالیسی کے بہت سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اس لئے بین الاقوامی سطح پر کچھ تبدیلیاں ضروری ہیں۔ روسی صدر کے مطابق سلامتی کے معاملات کو بریکس ممالک کی سرگرمیوں میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ روس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ بریکس ممالک کو کچھ مشترکہ خطرات کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی کے علاوہ منظم جرائم بالخصوص مالیاتی جرائم شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaeen6m49now1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ