تاریخ شائع کریں2024 11 July گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 642302

شہر خان یونس کے اسکولوں پر بمباری میں امریکی ساختہ گولہ بارود کا استعمال ہوا

 اس رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز خان یونس کے ان اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے، 30 سے ​​زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
شہر خان یونس کے اسکولوں پر بمباری میں امریکی ساختہ گولہ بارود کا استعمال ہوا
 صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے اسکولوں پر بمباری میں امریکی ساختہ گولہ بارود کا استعمال کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف سی این این نے تازہ تحقیقی رپورٹ میں کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز خان یونس کے ان اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے، 30 سے ​​زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

سی این این نے اس سے قبل غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری سے متعلق ویڈیوز کا جائزہ لیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ حملہ بھی امریکی ساختہ گولہ بارود سے کیا گیا تھا جن میں 40 سے زائد فلسطینی مارے گئےتھے۔

ارنا کے مطابق منگل کے روز صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں واقع ابسان قصبے میں العودہ اسکول پر حملہ کرکے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 30 سے ​​زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں رہائش فراہم کی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgzx93xak9tw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ