تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 642242

مقاومت اپنے اہداف کے حصول تک اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی،سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے مغربی ممالک کے رویے کے مقابلے میں ایران اور شام کی سیاسی حمایت اور مقاومتی تنظیموں کا موقف خوشی کا باعث ہے۔
مقاومت اپنے اہداف کے حصول تک اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی،سید حسن نصراللہ
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت اپنے اہداف کے حصول تک اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں مجلس عزا سے خطاب کیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے مغربی ممالک کے رویے کے مقابلے میں ایران اور شام کی سیاسی حمایت اور مقاومتی تنظیموں کا موقف خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں کئی ہفتوں سے کوئی امداد کام نہیں ہوا ہے جس سے وباء پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ صہیونی فوج دنیا سے بی اخلاق ترین فوج ہے جس کے نمونے سامنے آرہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہر مسلمان عاقل سے غزہ کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ کیا عالم اسلام غزہ کی حمایت میں کوئی کام انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے؟

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم اپنے وظیفے پر عمل کررہے ہیں۔ ہر روز ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ ہم شہادت اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی نہیں کریں گے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنانی مقاومت طوفان الاقصی کے اہداف حاصل ہونے تک اپنا راستہ جاری رکھے گی اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت سے یہی درس ملتا ہے کہ ذلت قبول نہیں کرنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcjx8em8uqex8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ