تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 642240

روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط جلد کیے جائیں گے

روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 
روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط جلد کیے جائیں گے
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر جلد از جلد دستخط کیے جائیں گے۔

روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سفارتی ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdchkin-v23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ