تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 17:25
خبر کا کوڈ : 642235

یمنی فوج کا امریکی اور صہیونی کشتیوں پر تین حملہ،حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کئے

 یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔
یمنی فوج کا امریکی اور صہیونی کشتیوں پر تین حملہ،حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کئے
یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اور صہیونی کشتیوں پر تین حملے کئے ہیں۔

 یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں تین میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق یمنی فوج نے امریکی بحری جہاز مرسک سینٹوسا کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کئے گئے ہیں جو اپنے ہدف پر جالگے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے حملے میں یمنی فوج نے مارتھوپولیس کشتی کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے مطابق ڈرون طیاروں نے کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشتی کے مالک نے یمنی فوج کے انتباہات کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ 

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خاتمے تک یمنی فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی
https://taghribnews.com/vdcbf5b0srhba5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ