تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 16:45
خبر کا کوڈ : 642234

عراق کے اسلامی استقامتی کا غاصب قابص حکومت کے بجلی گھر پر حملہ

 یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب اس بجلی گھر پر عراقی مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے ۔ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے گزشتہ 8 جون کو بھی صیہونی حکومت کے رابن بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
عراق کے اسلامی استقامتی کا غاصب قابص حکومت کے بجلی گھر پر حملہ
عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بدھ کی صبح غاصب صیہونی حکومت کے ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے

مقبوضہ فلسطین کے قیساریہ علاقے میں رابین بجلی گھر پر یہ حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

 یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب اس بجلی گھر پر عراقی مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے ۔ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے گزشتہ 8 جون کو بھی صیہونی حکومت کے رابن بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے منگل کی شام بھی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے ام الرشراش میں واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم مرکز پر حملہ کیا تھا۔  

قابل ذکر ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جو اب تک جاری ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین  مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں، یمنی افواج کے ساتھ مل کر متعدد مشترکہ کارروائیاں بھی انجام دے چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaeuniy49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ