تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 642233

لقسام بریگیڈ کی غزہ میں متعدد کارروائیوں میں قابض فوجیوں کی ہلاکت

القسام بریگیڈ نے قابض فوجیوں کے ایک گروہ کو جو غزہ کے الشجاعی محلے میں ایک عمارت کے اندر چھپا ہوا تھا،  TBG راکٹ سے نشانہ بنایا۔
لقسام بریگیڈ کی غزہ میں متعدد کارروائیوں میں قابض فوجیوں کی ہلاکت
 شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی غزہ کے تل الھوی اور الشجاعیہ محلوں میں متعدد کارروائیوں میں کئی قابض فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈ نے قابض فوجیوں کے ایک گروہ کو جو غزہ کے الشجاعی محلے میں ایک عمارت کے اندر چھپا ہوا تھا،  TBG راکٹ سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈ نے مغربی غزہ میں تل الھوی محلے میں ایک صیہونی فوجی کو بھی ہلاک کیا۔

قابض صیہونی فوجیوں کا ایک گروپ جو شجاعیہ محلے میں الھواشی مسجد کے پاس ایک عمارت کے اندر گھات لگائے ہوئے تھا، القسام بریگیڈ کے ٹینڈم راکٹوں کا نشانہ بنا۔

چند گھنٹے قبل القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے مشرقی غزہ میں واقع الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ میں الیاسین 105 راکٹوں سے  چار صیہونی مرکاوا 4 ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ .
https://taghribnews.com/vdcjt8emtuqex8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ