رہبر معظم انقلاب سے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح منتخب صدر کی کامیابی اور توفیقات کے لئے دعا کے ساتھ ہی ان سے کچھ سفارشیں بھی کیں۔
شیئرینگ :
ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسعودی پزشکیان کو اکثریت کے ووٹ کے حصول پر ایک بار پھر مبارکباد دی اور انتخابات کے دوسرے دور میں زيادہ شراکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسعود پزشکیان عوامی اور ملک کی بے شمار دیگر گنجائشوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی و پیشرفت کی سمت قدم بڑھائيں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح منتخب صدر کی کامیابی اور توفیقات کے لئے دعا کے ساتھ ہی ان سے کچھ سفارشیں بھی کیں۔
مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ووٹوں کی گنتی کے خاتمے کے بعد وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ہفتے کی دوپہر ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا: ہم اس خصوصی آپریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کے دوران ...