تاریخ شائع کریں2024 6 July گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 641707

نومنتخب صدر کو ایران کے چودھویں صدارتی انتخاب میں منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

سپاہ اس انقلاب کی راہ میں فرائض کے فریم ورک کے اندر حکومت کے ساتھ اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سپریم لیڈر کی اعلان کردہ عظیم پالیسیوں کے مطابق ہمہ جہت تعاون کرے گی۔
نومنتخب صدر کو ایران کے چودھویں صدارتی انتخاب میں منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے پر اپنے مبارکبادی پیغام میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے ایک پیغام میں مسعود پزشکیان کو چودھویں صدارتی انتخابات میں منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ اس انقلاب کی راہ میں فرائض کے فریم ورک کے اندر حکومت کے ساتھ اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سپریم لیڈر کی اعلان کردہ عظیم پالیسیوں کے مطابق ہمہ جہت تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی پرجوش شرکت، تمام انتظامی ایجنٹوں، نگران اداروں اور سیکورٹی کے ذمہ دار فورسز کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور نومنتخب صدر کو اسلامی جمہوریہ کے چودھویں صدارتی انتخاب میں منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کے حضور اس اہم امانت کو سنبھالنے میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
https://taghribnews.com/vdce7z8pfjh8efi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ