تاریخ شائع کریں2024 16 May گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 635526

روسی صدر ولادی میر پوٹن چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں

انتخابات میں دوبارہ صدر متنخب ہونے کے بعد روسی صدر پہلے سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پوٹن چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں
انتخابات میں دوبارہ صدر متنخب ہونے کے بعد روسی صدر پہلے سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

اسپوٹنک کے مطابق روسی صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے صدر پوٹن نے چین کا انتخاب کیا اور کچھ گھنٹنے پہلے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر پوٹن بیجنگ کے علاوہ ہاربین شہر کا بھی دورہ کریں گے۔

روسی اعلی اہلکار نے صدر پوٹن کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2010 کے بعد چین نے روس کو بیرونی تجارت کا بڑا حصہ دار بنایا ہے۔ موجودہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔

صدر پوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر دونوں ملکوں کی طرف سے مختلف امور پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

روسی صدر چینی ہم منصب کو روس میں ہونے والے بریکس سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لئے سرکاری طور پر دعوت دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgxn933ak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ