تاریخ شائع کریں2024 15 May گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 635476

غاصب فوجیوں کے حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 80 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں 5 بار قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔
غاصب فوجیوں کے حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 80 زخمی
غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔

باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہیدوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں 5 بار قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق، غاصب فوجیوں کے حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور 80 زخمی ہوگئے اور اس طرح گزشتہ 7 مہینوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 ہزار 141 بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں نے گزشتہ چںد روز سے رفح شہر پر مسلسل گولہ باری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مصر کے ساتھ اس پٹی کی واحد سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرکے دنیا اور غزہ والوں کے مابین واحد راستے کو بھی بند کردیا ہے۔

 
 
 
https://taghribnews.com/vdca0mnii49ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ