تاریخ شائع کریں2024 15 May گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 635430

ہمیں اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے میں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے

  پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی سرکوبی، قتل عام اور دربدری جاری ہے،ان حالات میں عالمی برادری بالخصوص اسلامی دنیا کو اسرائیل اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔    
ہمیں اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے میں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے
 پاکستان کے رکن پارلیمان شیخ وقاص اکرم نے یوم نکبہ کو فلسطین کے حوالے سے عالم اسلام کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو سرزمین فلسطین سے نکال باہر کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 پاکستان کے رکن پارلیمان شیخ وقاص اکرم نے بدھ کو اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا تعلق صرف فلسطینیوں سے نہیں ہے اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

 انھوں نے فلسطین کی مدد میں عالمی برادری بالخوص اسلامی ملکوں کے کمزور طرزعمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف بیانات جاری کرنےاور میٹنگیں اور کانفرنس کرنے سے آگے بڑھنے اور فلسطینی عوام کی مدد میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

  پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی سرکوبی، قتل عام اور دربدری جاری ہے،ان حالات میں عالمی برادری بالخصوص اسلامی دنیا کو اسرائیل اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔    

 انھوں نے کہا کہ  ہمیں اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے میں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے اور میں سمجھتا ہوں کہ صیہونیوں کو بہت جلد مقبوضہ علاقوں سے نکال باہر کیا جائے گا۔  

 پاکستان کے رکن پارلیمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہم نے پاکستان میں فلسطین اور غزہ کے لئے کچھ نہیں کیا اور اس سے زیادہ افسوسناک فلسطین کے حوالے سے اسلامی دنیا کا طرز عمل ہے، یہ روش تبدیل ہونی چاہئے اور ہمیں غاصب اسرائیل  کے مقابلے میں حقیقی معنی میں فلسطیینیوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔

 یاد رہے کہ 14 مئی  1948 کو فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین فلسطین سے  باہر نکال کرغیر قانونی نیز جعلی صیہونی حکومت تشکیل دی گئی ۔

   فلسطینی عوام نے اس کے ایک دن بعد یعنی 15 مئی کو یوم نکبہ کا  نام دیا ہےتاکہ ہر سال اس دن، فلسطینیوں کو ان کے گھر اور آبائی زمینوں سے بے دخل ، دربدر، آوارہ وطن اور قتل عام کئے جانے کو یاد کیا جائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ فلسطین پر ایک بیان جاری کرکے غاصب صیہونی حکومت کو دنیا میں منظم دہشت گردی کی علامت قرار دیا ہے۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جبکہ برسوں سے جاری  مظلوم نمائی کی  نقاب ہٹ چکی ہے اور اسرائیلی حکومت کی حقیقی اپارتھائیڈ تصویر دنیا کے سامنے آچکی ہے  نیز عالمی رائے عامہ اس غاصب حکومت کی گھناؤنی ماہیت سے باخبر ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ اس جعلی حکومت کا اندرونی اختلاف بھی طشت از بام ہوچکا ہے تو امید کی جاتی ہے کہ مظلوم، حریت پسند اور پائیدار فلسطینی عوام کے خلاف جاری نکبہ اور حقیقی ہولوکاسٹ بند ہوگا اور دنیا اس سرزمین کی آزادی کا جشن منائے گی۔    
https://taghribnews.com/vdcaemniw49ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ