تاریخ شائع کریں2024 15 May گھنٹہ 11:59
خبر کا کوڈ : 635389

نتن یاہو حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے

لیبر مین نے صیہونی روزنامے " اسرائیلی ہیوم" سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو اسرائیل کی وار کونسل کو غلط راستے پر لے جارہے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔   
نتن یاہو حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے
صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے نتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت نابود کردی۔

لیبر مین نے صیہونی روزنامے " اسرائیلی ہیوم" سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو اسرائیل کی وار کونسل کو غلط راستے پر لے جارہے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔   

سابق صیہونی وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جو بھی کررہی ہے اس کا مقصد اقتدار میں باقی رہنا ہے۔

 انھوں نے جنگ کے حوالے سے نتن یاہو کی پالیسیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ حماس، یحیی السنوار اور اس گروہ کے دیگر لیڈران سرنگ کے اندر سے ، نتن یاہو سے بہتر جنگ چلا رہے ہیں۔

 لیبر مین نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

سابق صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ جنگ  کو سات ماہ گزرگئے لیکن نتین امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی بے تحاشہ امداد کے باوجود غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہ کرسکے۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی  فلسطینی محاذ کے مقابلے میں اپنی ہزیمت کا بدلہ فلسطینی عوام سے  لینے کے لئے، عام فلسطینیوں کا قتل عام شروع کیا اور اب تک 35 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہریوں کو شہید اور 78 ہزار 727 کو زخمی  کرچکی ہے جن میں 72 فیصد عورتیں اور بچے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcdjk09nyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ