تاریخ شائع کریں2024 14 May گھنٹہ 22:35
خبر کا کوڈ : 635346

فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے

فلسطینی صحافی اور رائٹر احمد الکومہ اور حال ہی میں صہیونی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی جوان نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی جوان نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔
فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے
حال ہی میں صہیونی جیل سے رہا ہونے والے جوان نے کہا کہ تہران میں کتب میلے کے دوران فلسطین کے نام پر خصوصی اسٹال رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے۔

فلسطینی صحافی اور رائٹر احمد الکومہ اور حال ہی میں صہیونی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی جوان نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی جوان نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

تہران کتب میلے میں استقبال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے بعد ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ ایرانی لوگوں کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد میرا نظریہ بدل گیا ہے۔ میں نے ایک ثقافت اور تمدن سے مالامال ملک کو مشاہدہ کیا۔ تہران کتب میلے کے دوران اس کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ اس وقت فلسطینی اسٹال پر موجود ہوں۔ فلسطین کے نام سے اسٹال مختص کرنا دلیل ہے کہ فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے۔ یہاں میں نے محسوس کیا کہ ایران اور فلسطین کے درمیان گہرے روابط ہیں اسی لیے کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہورہی ہے۔ اسرائیل ہمارا مشترک دشمن ہے۔ ایرانی اور فلسطینی عوام دونوں کے مشترک اہداف ہیں۔ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ فلسطین ایک قوم سے مختص نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مشترک مسئلہ ہے۔

صہیونی جارحیت کے مقابلے میں غزہ کے عوام کے عزم و حوصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات نہایت تشویشناک ہیں۔ صہیونی حملوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ ہم گذشتہ 75 سالوں سے استکبار کا مقابلہ کررہے ہیں جس نے خطے کا امن تباہ کر رکھا ہے۔ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ غزہ میں صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کو تاریخ میں طویل ترین جنگ کا سامنا ہے۔ اس وقت اسرائیل کی تمام تر حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔ فلسطینی عوام اب بھی استقامت کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے پیچھے اللہ پر توکل کے بعد ایران سمیت بعض علاقائی ممالک کی پشت پناہی ہے۔ غزہ کے عوام کی جانب سے ایران اور ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtn933ak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ