تاریخ شائع کریں2024 14 May گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 635278

دشمن پر ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی،یمنی فوجی ترجمان

یمنی فوجی ترجمان نے غزہ پر حملے نہ رکنے کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
دشمن پر ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی،یمنی فوجی ترجمان
یمنی فوجی ترجمان نے غزہ پر حملے نہ رکنے کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رکھنے کی صورت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔

ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں صہیونی بندرگاہوں پر حملوں کا نیا دور شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ ہمارے لئے ریڈلائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں ایسا حملہ کیا جائے گا جو ان کے تصور سے باہر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی کشتیاں بحیرہ احمر میں حرکت کی کرنے کی جرائت نہیں کرسکتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca0mnia49neu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ