تاریخ شائع کریں2024 13 May گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 635215

امریکی سنیٹر لنڈسی گراہام کا غزہ پر ایٹم بم مارے والا بیان بے شرمانہ اور قابل مذمت ہے

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے بیان میں آیا ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں اور موقف قابل مذمت ہیں کیونکہ غاصب فاشسٹ حکومت سے وفاداری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو جاری رکھنے کے لئے جاری ہو رہی ہیں۔
امریکی سنیٹر لنڈسی گراہام کا غزہ پر ایٹم بم مارے والا بیان بے شرمانہ اور قابل مذمت ہے
حماس تنظیم نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے امریکی سنیٹر لنڈسی گراہام کی اس بات کو بے شرمانہ اور قابل مذمت قرار دیا جس میں غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے بیان میں آیا ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں اور موقف قابل مذمت ہیں کیونکہ غاصب فاشسٹ حکومت سے وفاداری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو جاری رکھنے کے لئے جاری ہو رہی ہیں۔

اس بیان میں دنیا کے حریت پسندوں سے اس موقف کی مذمت کرنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی، انہیں بھوکا اور محاصرے میں رکھنے کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی سنیٹ مین ریاست جنوبی کیرولینا کی نمائندگی کرنے والے سیاستداں لنڈسی گراہام نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ پر حملے کو دوسری جنگ عظیم سے قیاس کرتے ہوئے کہا کہ جب پرل ہاربر پر حملہ کیا تو ہیروشیما اور ناکازاکی پر ایٹمی بمباری کرکے جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لنڈسی گراہام نے بے شرمانہ انداز میں کہا کہ یہ ایک صحیح فیصلہ تھا اور اب غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لئے، اسرائیل کو ہر طرح کا بم دینا ہوگا۔ امریکی سنیٹر نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قیمت پر شکست نہیں کھانی چاہئے اور ان کے بقول دنیا کی ایک یہودی حکومت کو بچانے کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcb8sb0srhbf5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ