تاریخ شائع کریں2024 12 May گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 635058

عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا  کردار  ادا کرنے والے ممالک  نے امریکا کو آگاہ کیا ہےکہ  جنگ بندی کے بغیر غزہ میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔
عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پرکنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا  کردار  ادا کرنے والے ممالک  نے امریکا کو آگاہ کیا ہےکہ  جنگ بندی کے بغیر غزہ میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔

دوسری جانب  اسرائیلی کابینہ نے رفح  حملے میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کو جنوب سے گھیرے میں لے لیا اور  مشرقی حصے کے بعد وسطی رفح سے بھی فلسطینیوں کو نکلنے حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ بے گھر فلسطینی رفح سے بھی بے دخل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے، مزید8 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن اور  فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار  بائیڈن انتظامیہ کو  قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکا صیہونی فسطائیت کے جرائم  پر مسلسل  پردے ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے اور  غزہ میں حملے روکنے اور  امداد فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ  بڑھائے۔
https://taghribnews.com/vdcgnn937ak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ