تاریخ شائع کریں2024 12 May گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 634992

الشفا میڈیکل کمپلیکس کے کمپائونڈ میں 3اجتماعی قبریں دریافت

  غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی امدادی کارکنوں کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز کے اندر سے بھی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس کے کمپائونڈ میں 3اجتماعی قبریں دریافت
فلسطینی وزارت صحت نے آج غزہ شہر کے مغرب میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے کمپائونڈ میں 3اجتماعی قبروں سے 80 لاشوں کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

  غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی امدادی کارکنوں کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز کے اندر سے بھی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبروں سے نکالی گئی لاشوں کے جسمانی معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر لاشیں ان مریضوں کی تھیں جنہیں طبی امداد سے محروم رکھا گیا تھا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ، لاشوں کے اوپر سے صیہونی فوجی گاڑیوں کے گزرنے سے بہت سی لاشیں پھٹی ہوئی ملی ہیں اور الشفا کمپلیکس کے کمپائونڈ میں اجتماعی قبروں میں سروں کے بغیر لاشیں ملی ہیں۔

فلسطینی ادارہ صحت کے مطابق، اب تک غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 7 اجتماعی قبروں سے 520 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcco0qei2bq1o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ