غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران7اکتوبر سے اب تک تقریباً 9000 مائیں شہید
یو این وویمن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مہینے کے قریب پہنچنے والی انسانیت کے خلاف اسرائیلی جنگ میں9ہزار مائیں غزہ کی مٹی کا حصہ بن گئیں۔
شیئرینگ :
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران7اکتوبر سے اب تک تقریباً 9000مائیں شہید ہو گئی ہیں ۔
یو این وویمن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مہینے کے قریب پہنچنے والی انسانیت کے خلاف اسرائیلی جنگ میں9ہزار مائیں غزہ کی مٹی کا حصہ بن گئیں۔
انسانیت سے بالکل عاری صہیونی فورسز نے جس طرح غزہ کی سرزمین کو جہنم میں بدل دیا ہے، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، ظالم افواج کا سب سے بڑا حملہ وہ ہے جو اس نے غزہ کے مستقبل پر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ بہت ساری خواتین کے ملبے تلے تاحال دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غزہ پر ہر روز وحشیانہ بمباری ہو رہی ہے، اور موجودہ شرح سے روزانہ اوسطا 63 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔