تاریخ شائع کریں2024 13 February گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 625158

ایران کی بحریہ کے ایک جہاز پر نصب میزائل کو آزمانے کا تجربہ کامیاب رہا

بحریہ اور ایئرواسپیس فورس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایک بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔
ایران کی بحریہ کے ایک جہاز پر نصب میزائل کو آزمانے کا تجربہ کامیاب رہا
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بحریہ اور ایئرواسپیس فورس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایک بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سپوتوں کے اس کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں ہماری بحری طاقت کا دائرہ وہاں تک جائے گا جہاں تک ہم مناسب سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے جہاز دنیا کے کسی بھی کونے تک جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب جبکہ ان جہازوں پر دورمار بیلسٹک میزائل نصب کردئے گئے ہیں تو ہماری سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن طاقتوں کے لئے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ کے ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور بحری اہداف پر دقیق وار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہونے سے ہمارے ترقی یافتہ سسٹموں کے پیچیدہ مجموعے کی عکاسی ہوتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی سازش اور حماقت آمیز اقدام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا ردعمل انتہائی شدید ہوگا اور سپاہ پاسداران بھی بڑی طاقتوں کو اپنے استحکام، طاقت اور عزم کا مزہ چکھانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnn937ak9xq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ