تاریخ شائع کریں2024 11 February گھنٹہ 22:33
خبر کا کوڈ : 624911

شام کے صدر بشار اسد سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اس موقع پر شام کے صدر اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین پر صیہونیوں کے مظالم بند کرانے اور بحران غزہ کے خاتمے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
شام کے صدر بشار اسد سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اپنے علاقائی دورے کے سلسلے میں اتوار کی صبح دمشق پہنچے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر شام کے صدر اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین پر صیہونیوں کے مظالم بند کرانے اور بحران غزہ کے خاتمے کی ضرورت پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ امیرعبداللہیان نے اس سے قبل لبنان کا دورہ کیا  تھا جہاں انہوں نے  اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔
https://taghribnews.com/vdccs0qes2bqio8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ