تاریخ شائع کریں2024 11 February گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 624865

صیہونی فوج فلسطین میں حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ سی آئی اے کے اعلی عہدے داروں کے مطابق، اسرائیلی حکومت ابھی حماس کو ختم کرنے کے اپنے ٹارگیٹ سے قریب تک نہیں ہوسکی ہے۔
صیہونی فوج فلسطین میں حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے
سی آئي اے کے اعلی عہدے داروں نے کانگریس کے ارکان کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں انہیں بتایا ہے کہ حالانکہ صیہونی فوج نے ان کے بقول حماس کی جنگی صلاحیتوں کو کم کیا ہے لیکن اسے ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ سی آئی اے کے اعلی عہدے داروں کے مطابق، اسرائیلی حکومت ابھی حماس کو ختم کرنے کے اپنے ٹارگیٹ سے قریب تک نہیں ہوسکی ہے۔

مضمون میں درج ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بھی تل ابیب کے ان اہداف کے حصول اور ان کے حقیقت پسندانہ ہونے پر شک و شبہہ ظاہر کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، یہ نشست بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ حماس مہینوں تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے اور اس کے لئے اس کے پاس وافر مقدار میں ہتھیار موجود ہے اور اسرائیلی فوج اور حماس کے خاتمے کے دعووں کے بیچ فرسخوں کا فاصلہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے غزہ پر جارحیت کے ابتدائی دنوں میں دعوی کیا تھا کہ وہ حماس کو ان کے بقول ختم کرکے ہی چین کی سانس لیں گے لیکن 4 مہینے گزر جانے کے باوجود انہیں ذرہ برابر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaiynim49nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ