تاریخ شائع کریں2024 8 February گھنٹہ 23:52
خبر کا کوڈ : 624599

بغداد پر حملہ صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے حمایت کا تسلسل ہے

انہوں نے اسے امریکہ کی جانب سے  ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال اور بین الاقوامی قوانین کی  پامالی نیز عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بغداد پر حملہ صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے حمایت کا تسلسل ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد میں سنٹکام کا جارحانہ قدم، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے حمایت کا تسلسل ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے عراق کے اندر امریکہ کے دہشت گردانہ قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں داعش کے خلاف جنگ کے کمانڈر ابو باقر الساعدی سمیت دہشت گردی کے حلاف جنگ کے کئی مزاحمتی مجاہدوں کی شہادت ہو گئي ہے۔

انہوں نے اسے امریکہ کی جانب سے  ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال اور بین الاقوامی قوانین کی  پامالی نیز عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا: بغداد میں سنٹکام کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائی، فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے ہمہ گیر حمایت کا تسلسل ہے۔

ناصر کنعانی نے عراق کی قوم، حکومت اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کی خدمت میں مبارک باد و تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اس قسم کی مہم جوئی کو علاقائی و عالمی امن و امان کے لئے خطرہ  قرار دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر علاقے میں امریکہ کی جانب سے غیر قانونی حملوں اور اقدامات کے سد باب کے لئے عالمی برادری اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری پر زور دیا تاکہ بحران اور عدم پائیداری کے پھیلنے سے روکا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdceoe8pojh8wni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ