تاریخ شائع کریں2024 8 February گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 624538

سعودی سفیر نے ایرانی صدر کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہدہ کا پیغام پہنچایا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا تہران میں استقبال کیا۔
سعودی سفیر نے ایرانی صدر کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہدہ کا پیغام پہنچایا
سعودی عرب کے سفیر نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے ایران کے صدر کے پیغام کے جواب میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا پیغام اور انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکبادی پیغامات امیر عبداللہیان کو پیش کئے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا تہران میں استقبال کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے اس ملاقات میں غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے ایران  کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کے جواب میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا اور اس کے ساتھ ساتھ سعودی فرمانروا کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔  

اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں متوازن انداز میں بڑھیں گے۔

سعودی سفیر اور ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdchxkn-623nimd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ