تاریخ شائع کریں2024 7 February گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 624467

صہیونی عوام کی بڑی تعداد نے نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فورسز پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار

حماس اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی شہری خوف اور وحشت کا شکار ہیں۔ ایک چوتھائی اسرائیلی شہریوں کو نتن یاہو کابینہ اور اسرائیلی فوج پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔
صہیونی عوام کی بڑی تعداد نے نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فورسز پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے نتن یاہو کابینہ اور صہیونی فورسز پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل ٹائمز نے ایک سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی شہری خوف اور وحشت کا شکار ہیں۔ ایک چوتھائی اسرائیلی شہریوں کو نتن یاہو کابینہ اور اسرائیلی فوج پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی اسرائیلیوں نے نتن یاہو حکومت اور اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کا اعتماد ہونے سے انکار کیا۔

سروے کے مطابق غزہ جنگ میں اولین ترجیح فوجی کامیابی کے بجائے صہیونی یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ روز ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر اب تک 31 یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے حماس نے بھی کئی مرتبہ صہیونی حملوں میں یرغمالیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdciq5aqyt1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ