تاریخ شائع کریں2024 7 February گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 624452

سرحدی تناؤ پر فوری قابو تہران اور اسلام آباد کے درمیان کامیاب سفارتکاری کی عکاسی کرتا ہے

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز آئی آر ایس کی جانب سے ایران اور پاکستان کے درمیان پیش آنے والے حالیہ واقعات کے سلسلے میں ایک ویبینار منعقد کیا جس میں سیاسی امور کے ماہرین سمیت پاکستان کے سینیئر سفارتکاروں نے شرکت کی۔

ان ماہرین نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے ہوشمندی پر مبنی سفارتکاری اور تیزرفتار انتظامی اقدامات کے ذریعے، حالات پر فوری طور پر قابو کرلیا جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کے دشمنوں کو مایوسی کا شکار کردیا۔

اس آنلائن سمینار میں ایران میں پاکستان کی سابق سفیر رفعت مسعود، اسٹریٹیجک امور کے ماہر محمد علی، آئی آر ایس میں ایران ڈیسک کے سربراہ فراز نقوی اور متعدد دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

ویبینار کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی تناؤ پر فوری قابو تہران اور اسلام آباد کے ذمہ دارانہ رویے اور کامیاب سفارتکاری کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر اسٹریٹیجک امور کے ماہر محمد علی اور ندیم ریاض نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان رابطے کے مختلف ذرائع موجود ہیں جو کہ اعلی فوجی قیادت تک پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے ممکنہ واقعات پر قابو پانے کے لئے معاشی تعاون میں اضافہ اور ایران اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح کے تعلقات میں فروغ انتہائی ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdccp0qei2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ