تاریخ شائع کریں2024 7 February گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 624451

ایرانی وزیر داخلہ کی عراق کے وزیر داخلہ کے مشیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات

وزیر داخلہ احمد وحیدی کی عراق کے وزیر داخلہ کے مشیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر داخلہ کی عراق کے وزیر داخلہ کے مشیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات
وزیر داخلہ احمد وحیدی کی عراق کے وزیر داخلہ کے مشیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک حساس تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کو امت اسلامیہ کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے عراق پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں عراق کے نمائندے نے بہت ہی اچھا موقف اپنایا۔ احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ کو سمجھ لینا چاہئے کہ انہیں دیگر ممالک کے امور میں مداخلت اور شام اور یمن پر بمباری اور ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی حمایت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر عراق کی میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اربعین کے موقع پر زیارت ایران اور عراق کے مابین تعاون اور برادری کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے مشیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ سرحدی علاقوں میں زائروں کو بہتر خدمات پیش کرنے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbsab08rhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ