تاریخ شائع کریں2011 23 October گھنٹہ 09:32
خبر کا کوڈ : 67920

امریکا وال سٹریٹ کے دلدل میں

تنا(TNA)برصغیرہند بیورو
وال سٹریٹ تحریک سے یہ موضوع ثابت ہو گیا کہ امریکی سرمایہ داری نظام دلدل میں پھنس گیا ہے۔
امریکا وال سٹریٹ کے دلدل میں

تقریب نیوز(تنا) کے لبنان بیورو کا بیروت سے مراسلہ:
لبنان کے سماجی مسائل کے ماہر ڈاکٹر حسان حمدان نے تقریب نیوز (تنا) کے نمایندے کے ساتھ گفتگو کے دوران وال سٹریٹ حالات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا: وال اسٹریٹ میں ہو رہے احتجاج اور مظاہروں سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکا کو اپنی سیاست میں بدلاو لانا ہوگا۔ 

انہوں نے مذید کہا:امریکی سرمایہ داری نظام اور مالیاتی مارکیٹ جس پر امریکی اقتصادی نظام قائم ہے میں بنیادی تبدیلیوں کے بغیر ترقی کے نئی چوٹیوں کی طرف آگے نہیں بڑ سکتے ہیں۔

سماجی امور کے اس ماہر نے امریکا میں عوامی مظاہروں کو پرانا قرار دیتے ہوئے کہا: دس سال سے زائد عرصے سے امریکی عوام ملک کے اقتصادی نظام کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شہروں میں مظاہرے کرتے آئے ہیں جب کھبی گروپ8 کے رکن دوسرے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے ساتھ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر کانفرنسوں کا انعقاد کرتے ہیں تو وال سٹریٹ سڑکوں پر مظاہروں کی لہر چل پڑتی ہے جو کہ امریکا اور دنیابھر میں سرمایہ داران نظام کی حاکمیت کا راز سمجھا جاتا ہے۔ 

انہوں نے دنیا بھر میں تین سال پہلے اقتصادی بحران پیدا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اس بحران نے سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کیا اگرچہ بحران امریکا سے شروع ہوا اور پھر یورپ، لاتینی امریکا، ایشیاء اور افریقا پہنچ گیا۔ 

حسان حمدان نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی اداروں کی طرف اس بحران کو مہار کرنے کی کوششوں کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا:ان ہی عوامل کی بنا پر عالمی سماج بیکاری اور اجرتوں کیلئے حکومتی سیاستوں میں بنیادی تبدیلی چاہتے ہیں۔

https://taghribnews.com/vdcfx1dv.w6de0a-kiw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ